مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس نے وادی کشمیر میں ایک اورجان لی

وائرس ے پہلے ڈاکٹر کی موت ، تازہ ہلاکت سے جموںکشمیر میں اموات کی تعداد 54پہنچ گئی

سرینگر/13جون: جموں کشمیر میں کورنا کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ کے بیچ سکمز میڈکل کالج بمنہ سرینگر میں زیر علاج ایک عمر رسیدہ ڈاکٹر ہفتہ کے روز کوروناوائرس کی وجہ سے ازجان ہوگیا ہے ۔ اس طرح سے وادی میں کووڈ 19کی وجہ سے کسی ڈاکٹر کی پہلی موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر عالمی وبائی وائرس کی وجہ سے جموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 54ہوگئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی وائرس کی وجہ سے وادی میں موت کا تانڈو جاری ہے کوروناوائرس نے ایک اور مریض کو اپنا شکار بنادیا ۔پرے پورہ سرینگر سے تعلق رکھنا والا ایک 74سالہ ایک ڈاکٹر گزشتہ دس دنوں سے سکمز بمنہ میں زیر علاج تھا اور آج اس نے آخری سانس لی ۔ اس ضمن میں پرنسپل سکمز بمنہ ڈاکٹر ریاض اونتو نے کہا کہ ریٹائرڈ ڈاکٹر 2جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں کو کوروناوائرس کی بیماری کا علاج چل رہا تھا ۔ مریض کی حالت انتہائی نازک تھی اور گزشتہ دس روز سے وینٹی لیٹر پرتھا ۔ ڈاکٹر اونتو نے کہا کہ عمر رسیدہ ڈاکٹر پہلے ہی چھاتی کے امراض میں مبتلاء تھا اور ہماری لاکھ کوشش اور تمام تر علاج و معالجہ کے باوجود بھی اس کی حالت مستحکم نہیں ہوئی باالآخر ڈاکٹر نے سنیچر کی صبح آخری سانس لی ۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 54ہوگئی جن میں سے ضلع سرینگر میں 13اموات درج کی گئی ہے جبکہ بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 10مریض ازجان ہوچکے ہیں ۔ کولگام میں 8مریض، اننت ناگ کے 6اسی طرح شوپیاں اور کولگام میں 3تین مریض فوت ہوچکے ہیں اور جموں میں بھی اب تک تین افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پلوامہ اور بڈگام میں 2د و مریض فوت ہوئے ہیں اسی طرح بانڈی پورہ میں اب تک ایک مریض کی موت ہوئی ہے ، ڈوڈہ میں ایک اور راجوری و اودھمپور میں ایک ایک جان چلی گئی ہے ۔

Comments are closed.