بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک شخص کی نعش برآمد

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی

سرینگر/13جون: ضلع بارہمولہ کے شیری ناروائو میں ہفتہ کو اعلیٰ الصبح پولیس نے ایک شخص کی نعش دریائے جہلم سے برآمد کرکے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شیری ناروائو کے علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی کی دریائے جہلم میں ایک نعش موجود ہے جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایچ او شیری نے بتایا کہ مقامی لوگوںنے دریائے جہلم میں ایک شخص کی نعش کو دیکھا اور پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ جس کی شناخت اختر حسین ولد مرحوم محبوب عالم ساکن سنگھپورہ دلنہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوت شدہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے ۔

Comments are closed.