جموں کشمیر اور لداخ دو یونین ٹریٹروں میں تبدیل؛نئی دہلی میں واقع کشمیر ہاوس کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا

سرینگر/13جون: جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتظام حصوں میں تبدیل کرنے کے بعد اثاثوں کی بھی تقسیم کاری کی شروعات کی ہے جس کے ساتھ ہی دہلی میں واقع کشمیر ہاوس دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق مرکزی سرکار نے دہلی میں واقع کشمیر ہاوس دو حصوں میں تقسیم کیا ۔ حکومت کی وزارت داخلہ کے محکمہ جموں و کشمیر امور نے حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں دہلی میں واقع جموں و کشمیر بھون، جس کو کشمیر ہاوس کے نام سے جانا جاتا ہے، کو لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق یونین ٹیریٹری لداخ کو اس اثاثے میں کوٹلیہ مارگ جموں و کشمیر بھون دیا گیا ہے جس میں بلاک اے کے دس کمرے، چار سوٹس، اولڈ بلاک بی میں 14 کمرے اور تین سوٹس دیے گئے ہیں جبکہ اسٹاف کوارٹرز میں 16 بی اور 8 سے بھی لداخ کے حصے میں دئے گئے ہیں-جموں و کشمیر یوٹی کو اس بھون میں بلاک بی میں 24 کمرے، بلاک سی میں 21 کمرے اور 7 سویٹس اور 10 اے سٹاف کوارٹرز دیے گئے ہیں- اس جے کے ہاوس میں جموں و کشمیر کے سرکاری افسران اور سابق وزرا دلی کے دورے کے دوران قیام کرتے ہیں-

Comments are closed.