رعناواری اسپتال سرینگر سے مریضوں کا صحت یاب ہونے کا سلسلہ جاری
2نو زائد بچوں اور حاملہ خاتون سمیت مزید 17مریض صحتیابی کے بعد گھروں کو رخصت
سرینگر/13جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ سرینگر کے رعنا واری اسپتال سے سنیچروار کو 2نو زائد بچوں سمیت مزید 17فراد کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کے بیچ مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جس کی تازہ کڑی کے تحت سنیچروار کو مسلسل دوسرے روز بھی سرینگر کے رعناواری اسپتال سے وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید 17کووڈ مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اسپتال کی نوڈل افسر ڈاکٹر بلقیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کو اسپتال سے مزید 17مریض جو کہ مکمل طور پر صحت یاب ہوئے کو گھر رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مریض اسپتال میں قریب 16دنوں تک زیر علاج رہے جس کے بعد ان کی صحت یابی کے بعد گھر رخصت کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ان مریضوں میں دونو زائد بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔ ڈاکٹر بلقیس نے مزید کہا کہ اسپتال سے ابھی تک 277کورنا پازٹیو مریضوںکو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا۔ جبکہ اسپتال میں اب 60ک قریب کورنا مریض زیر علاج ہے ۔
Comments are closed.