سرینگر/13جون: جنوبی ضلع کولگام میںمسلح تصادم آرائی کے بیچ شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلوں کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے جبکہ ترال کے مضافات میں بھی محاصرے کے دوران گولیاں چلنے کی آواز سے سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق شوپیان کے ملڈرہ باغات میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے سنیچروار کی صبح باغات کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جونہی باغات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی جوابی کارروائی مین فائرنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ باغات میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقہ کو سیل کرکے جنگجوئوںکی تلاش شروع کر دی تاہم ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی جنگجوئوں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ باغات میں مختصر گولیوں کے تبادلہ کے بعد فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم کسی بھی جگہ سے دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ ادھر جنوبی قصبہ ترال کے گلاب باغ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سنیچروار کی اعلیٰ صبح فوج و فورسز اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کر دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جو نہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں فوج و فورسز نے کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم کہیں پر بھی جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.