اونتی پورہ پولیس کی منشیات کے خلاف کارورائی جاری؛04منشیات فروش ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت گرفتار

سرینگر/13جون: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ ان کے قبضے سے21کلوگرام ممنوعہ نشیلی مادہ خشخاش بر آمدکرکے ضبط کی۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے کاونی کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ بعمل لائی ۔دوران تلاشی پولیس تین افراد کو مشتبہ حالت میں پاکر اِن کی تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی منشیات فروشوںکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ چھ کلو گرام خشخاش ضبط کر کے گرفتار کیا ۔منشیات فروشوں کی شناخت غلام محمد شیخ ، محمد امین بٹ اور مشتاق احمد میر ساکناں کاونی کے بطورہوئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ان کے خلاف کیس ایف ائی ار نمبر81/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔ البتہ اس سلسلے میں مذید تفتیش جاری ہے۔ اس ندوران اونتی پورہ پولیس نے منیشات فروشوں کے خلاف ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ناکہ چیکنگ کے دوران ہاری میں ایک اور منشیات فروش جس کی شناخت مختار احمد راتھر کے طور پر ہوئی کے قبضے سے پندرہ کلو گرام خشخا ش پوست برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس کے خلاف کیس ایف ائی ار نمبر79/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Comments are closed.