ہند چین سرحد پر حالات قابو میں، امید ہے بات چیت کے ذریعے ہی معاملہ حل ہوگا
سرینگر/13جون: جموں کشمیر کے لوگ عسکریت سے تنگ آ چکے ہیںکی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ عوام اب چاہتی ہے کہ امن بحال ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو گزشتہ دو ہفتوں میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور صرف 10سے15دنوں کے دوران 15جنگجوئوںکو جاں بحق کیا گیا ۔ اسی دوران چین بھارت سرحدی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر حالات قابو میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین معاملات بات چیت سے ہی حل ہونگے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہرا دون میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے کافی کامیابی حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ ملی ٹنسی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ معمول کے حالات بحال ہوں۔فوجی سربراہ نے کہا’’ جہاں تک جموں کشمیر یا مغربی ہمسایہ کا تعلق ہے،ہم نے گذشتہ دس دنوں کے اندر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ صرف گذشتہ10سے15دنوں کے دوران 15جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’’ ایسا جموں کشمیر میں تعینات سبھی سیکورٹی فورسز کے آپسی تال میل سے ہی ممکن ہو اہے‘‘۔فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگجوئوں کی حالیہ ہلاکتیں عام شہریوں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ملی ٹنسی سے بیزار ہوکر معمول کے حالات کی بحالی چاہتے ہیں۔ ہند چین سرحدی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے جنرل نروانے نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کاکمانڈروں کی سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکل آئیں گا ۔
Comments are closed.