رواں ہفتے کے دوران جنوبی کشمیر میں چار مسلح تصادم آرائیاں؛دو ضلع کمانڈروں سمیت 16مقامی جنگجو جاں بحق
سرینگر/13جون: جنوبی کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران چار مسلح تصادم آرائیوں میں 16جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق رواں ہفتے میں پہلی خونین معرکہ آرائی7جون کو شوپیان کے ربن علاقے میں ہوئی اور اس مسلح تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ پانچ مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع شوپیان میں ہی دوسری معرکہ آرائی 8جون کو پنجورہ علاقے میں پیش آئی جس میں حزب سے ہی وابستہ مزید چار جنگجوجاں بحق ہو گئے اور یہ مہلوک جنگجو بھی مقامی تھے۔ اس کے بعد 10جون کو ضلع شوپیان کے ہی سگھو ہند ہامہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی ہوئی اور اس جھڑپ میں مزید پانچ جنگجو مارے گئے جس کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میںمحض چار روز کے وقفے میں تین مسلح تصادم آرائیوں میں 14جنگجو جاںبحق ہو گئے جن میں سے دو ضلع کمانڈر بھی شامل تھے ۔ ضلع شوپیان کے بعد سنیچروار کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے مضافات میں ایک مختصر تصادم آرائی ہوئی جس دوران مزید دو مقامی جنگجو جاںبحق ہو گئے اور اس طرح سے رواں ہفتے کے دوران جنوبی کشمیر میں چار معرکہ آرائیاں پیش آئی جن میں کل ملا کر 16جنگجو جاںبحق ہو گئے جن میں سے دو کمانڈر بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ شوپیان کے ملڈرہ علاقے میںہی سنیچروار کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم جنگجو ئوں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
Comments are closed.