ویڈیو:شہر سرینگر میں طویل لاک ڈاون کے بعد مشروط کاروباری سرگرمیاں بحال
بازاروں میں رونق لوٹ آئی لوگوں نے لی راحت کی سانس ، تاجرں کا اظہار اطمینان
سرینگر/13جون: شہر سرینگر میں آج سے مشروط کاروباری سرگرمیاںبحال ہوگئی ہیں اور طویل ترین لاک ڈاون کے بعد شہر سرینگر کے بڑے بازاروں میں رونق لوٹ آئی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے مرتب شدہ شیڈول کے مطابق ہی دکانیں کھول دی گئی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں قریب تین ماہ کے بعد پھر سے تجارتی سرگرمیاں پوری طرح سے بحال ہوئی ہیںاور شہر سرینگر میں بھی آج طویل مدت کے بعد دوبارہ دکانیں کھلی جن میں ہینڈی کرافٹس، ہینڈ لوم ، عمارتی میٹریل فروخت کرنے والی دکانیں ، فرنیچر کی دکانیں آٹو موبائل ، سروس سٹیشن اور ہیر ڈرسر، بیوٹی پارلر ، سیلون و دیگر اقسام کی دکانیں شامل ہیں کھل گئی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ایک بار پھر رونق لوٹ آئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ اور تجارتی انجمنوں کے مابین کئی دنوں سے جاری مذاکرات کا آخر گزشتہ روز حتمی طور پر شہر میں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے کئی شرائط رکھے گئے تھے جس پر تجارتی انجمنوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کو یقین دلا یا گیا تھا کہ وہ ہیلتھ ایڈوائزری اور سرکاری احکامات کے پابند رہتے ہی تجارتی سرگرمیاں بحال کریں گے ۔ انتظامیہ نے سوموار، بدھ اور جمعہ کوجبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس، کپڑوں کی دکانیں ، کاسمٹکس، جوتے کی دکانیں، الکٹرانکس، فرنشنگ، جیولری، درزی اور دیگر دکانیں کھولنے کی شرط رکھی ہے جبکہ منگلوار، جمعرات اور سنیچروار صبح11بجے سے شام 5بجے تک ، فرنیچر کی دکانیں آٹو موبائل ، سروس سٹیشن اور ہیر ڈرسر، بیوٹی پارلر ، سیلون کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ اسی طرح سٹیشنری اور کتب فروشوں کی دکانیں ، میوہ جات، سبزیوں اور دودھ ، گوشت، پولٹری، ایگریکلچر، ورشاپ، ہوٹل اور رستوران سوموار سے سنیچروار تک سبح سے شام تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ا س کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور عملہ کو ماسک کا استعمال بار بار ہینڈ سینی ٹائزر اور سوشل دوری کا بھی خاص خیال رکھنا ہے ۔ان احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے آج شہر سرینگر کے تاجروں نے اپنی دکانیں کھول دی اور سرکاری احکامات پر من و عن عمل کیا ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.