پولیس نے شوپیاں میں لشکر طیبہ کے جنگجوکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

پلوامہ اور کولگام کے کئی دیہات میں فوج اور ایس او جی کی گھر گھر تلاشی

سرینگر /12جون: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسندوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگجو کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ادھر پلوامہ مرن اور کولگام کے گوپال پورہ نامی گائوں کا فوج اور پولیس نے جمعہ کی صبح محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی جس دوران مکنیوں سے پوچھتاچھ اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے تاہم تلاشی مہم کے دوران کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور ناہی کسی جگہ جنگجوئوں اور فوج کے مابین آمنا سامنا ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ پولیس اور فوج کی 1آر آر نے شوپیاں کے خواجہ پورہ نامی گائوں کا اعلیٰ الصبح محاصرہ کیا جس دوران ایک عسکریت پسند ذاکر احمد خان ساکنہ خواجہ پورہ کی حراست میں لیا جس کے قبضے سے 9MMپستولاور دیگر جنگی ہتھیار برآمد کرلیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان حال ہی میں عسکری صفوں میں شامل ہو ا تھا ۔ ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مرن نامی گائوں میں جمعہ کی صبح فوج کی 55آر آر ، 183بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی نے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران تلاشی مہم کی ٹیم نے مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے اور علاقے میں جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے وسیع علاقے کو محاصرے میں رکھا تاہم فوج اور جنگجوئوں کے مابین کسی بھی جگہ تصادم نہیں ہوااور ناہی کسی بھی شخص کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی اور ناہی کوئی قابل اعتراض شئے برآمد کی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ فوج کو اطلاع ملی تھی کی مرن نامی دیہات میں جنگجوئو چھپے بیٹھے ہیں اور اسی بناء پر فوج نے علاقے کا کریک ڈاون کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوئوں اور فوج کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہے ۔

Comments are closed.