گوندہ بل گاندربل میں جنگلی جانور نمودار؛جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی مویشی ہلاک

سرینگر /12جون : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کوندہ بل علاقے میں ایک تیندوہ علاقے میں گھومتا دکھائی دینے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تیندوے نے اب تک کئی مویشوں کو اپنا نوالہ بنایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کوندہ بل علاقے میں کئی روز سے ایک تیندہ ادھر اُدھر گھومتا پھرتا دکھائی دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گئی ہے ۔ لوگوں کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو بستی سے دور رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں جنگلی جانوروں لوگوں پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کی موجودگی سے انہیں کافی نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے نے اب تک متعدد مویشیوں پر حملہ کرکے ان کو اپنا نوالہ بنایا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے نے ایک شہری غلام محمد خان ساکنہ کوندہ بل کے گائوں کھانے میں گھس کر وہاں پر ان کے مویشیوں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کردیا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ وائلڈ لائف کے متعلقہ افسران نے اس ضمن میں بتایا کہ ہمیں بھی مقامی لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایت ملی ہے کہ علاقے میں تیندوہ گھوم رہا ہے اور ہم تیندوے کو پکڑنے کیلئے جلد ہی پھندہ لگائیں گے ۔

Comments are closed.