بینک کھاتوں میں پیسے جمع ہونے کی افوہیں ، بینکوں کے باہر لوگوں کی بھاری بھیڑ
"اسکیم افواہوں" کے بعدلوگ بینکوںمیں کھاتے کھلونے پہنچے ، بینک عملہ پریشان
سرینگر /12جون: کوروناوائرس اور لاک ڈاون کے بیچ بینک کھاتوں میں رقومات جمع ہونے کی جھوٹی افواہوں کی وجہ سے پلوامہ میں لوگ بینکوںکے باہر لمبی لمبی قطاریں کرتے دکھائی دئے جہاں پر بینک عملہ بھی پریشان ہوچکا ہے جبکہ سوشل دوری اور کووڈ19سے بچائو کی تمام تدبیریں زمین تلے روندھی گئی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لاک ڈاون اور کوروناوائرس کے نتیجے میں مرکزی سرکار کی جانب بینک کھاتوں میں عام لوگوں کے بینک کھاتوں میں رقومات ڈالنے کی جھوٹی افواہیں گرم ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ گاؤں میں سیکڑوں افراد نے نئے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بینک کی شاخ کے باہر لمبی لمبی قطاریں بناڈالی اور بینک کے باہر بھاری بھیڑ جمع کی جس کی وجہ سے بینک عملہ بھی پریشان ہوچکا ہے ۔بینکوں کے باہر جمع لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ انھیں کس نے نام نہاد اسکیم کے بارے میں بتایا ہے ، تو انہوں نے اس کا نام کسی بینک اسٹاف پر ڈال دیا۔ ان کے بقول ، ایک بینک عملے نے ان سے سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کو کہا تھا کیونکہ "حکومت پورے جموں و کشمیر میں تمام بچت بینک کھاتوں میں 15،ہزار روپے منتقل کرنے والی ہے۔ایک مقامی نوجوان فیضان بابا نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ، "ہم بچت کھاتہ کھولنے کے لئے اننت ناگ کوآپریٹو بینک برانچ گئے تھے لیکن بتایا گیا کہ کوئی فارم دستیاب نہیں ہے۔ تاہم ، بینک عملے نے ہمیں آگاہ کرنے کے لئے فون نمبر فراہم کرنے کو کہا ، "انہوں نے مزید کہا ،” جب ہم گھر پہنچے تو بینک عملے نے ہمیں فون کیا اور فارموں کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ جب ہم نے برانچ کا دورہ کیا تو اس کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔اس ضمن میںبرانچ ہیڈ نے کہا کہ ان کے پاس نام نہاد اسکیم کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ، "یہ صرف افواہیں ہیں ،” میرے پاس آج داخلی راستے بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ یہاں کے لوگوں کی طرف سے لاک ڈاؤن کی بے رحمی سے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.