سرینگر /12جون : ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور نیپالی پولیس نے ایک بھارتی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ کئی دیگر کو زخمی کردیا ہے ۔ بھارت نے اس واقع پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے نیپال سرکار سے اس معاملے کی جانچ کرنے اور قصورواروں کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ہندوستان۔ نیپال سرحد پر نیپالی پولیس کی طرف سے زبردست فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں جہاں چار ہندوستانیوں کو گولی لگی ہے، وہیں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحد کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ نیپال کی پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک تجویز بھی پاس کی ہے جس میں ہندوستان کے کئی سرحدی حصوں کو نیپال کا بتایا گیا ہے۔ اس کو لے کر دونوں ملکوں کے بیچ کشیدگی ہے۔دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت فی الحال نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں علاج کے لئے نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ واقعہ سیتامڑھی کے سونبرسا سرحدی علاقے کے جانکی نگر گاوں کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہند۔ نیپال سرحد پر تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد نیپال پولیس کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد سے سرحد پر کشیدگی کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔جائے حادثہ کے لئے ضلع انتظامیہ کے کئی سینئر افسران روانہ ہو چکے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان فی الحال نقشہ کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس پورے مسئلے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہوا ہے۔ بات چیت سے پہلے نیپال کو ہندوستان کو بھروسہ جیتنا ہو گا۔ سارا معاملہ نیپال کے نئے نقشے کو لے کر ہے۔ اس نئے نقشے میں نیپال نے کل 395 مربع کلو میٹر کے علاقے کو اپنے حصے میں دکھایا ہے۔دریں اثناء بھارتی وزرات داخلہ نے ہند نیپال سرحد پر ایک بھارتی شہری کی موت کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے نیپال سرکار سے اس معاملے کی جانچ کرنے اور اس میں ملوث اہلکارکو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.