پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا ، جوابی کارورائی میں دس پاکستانی بنکر تباہ /فوج کا دعویٰ
سرینگر /12جون / سی این آئی لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہند پاک افواج میں جنگی صورتحال کے بیچ جمعہ کو حالات اس پُر تنائو ہوئے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی کے حاجی پیر ،سید پورہ، تھجل، سیالکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں آر پار شدید نوعیت کی ہلاکت خیز گولہ باری اور شلنگ ہوئی جس کے نتیجے میں اوڑی میں ایک خاتون از جاں ہو ئی جبکہ آر پار متعدد افراد زخمی ہوگئے اور کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا ۔ ادھر فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ راجوری سیکٹر میں پاکستان کے دس پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا ۔ اسی دوران آر پار شدید نوعیت کی گولی باری کے نتیجے میں سرحدوں کے قریب رپائش پذیر کئی کنبوں نے تک نقل مکانی کی ہوئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی کے حاجی پیر ،سید پورہ، تھجل، سیالکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گولہ باری کے نتیجے میں لوگ خوف و ہراس میں مبتلاء ہوچکے ہیںجبکہ نمبلہ میںایک 35سالہ خاتون پروینہ بیگم اہلیہ شبیر احمد شیخ ساکنہ نمبلہ از جاں ہوئی ہے ۔ جبکہ کئی کنبوں نے تک نقل مکانی کی ہوئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فوج نے شدید نوعیت کی گولی باری اور شلنگ کی جن میں سے کئی شل رہائشی آبادی والے علاقوں میں پھٹ گئے جس کے نتیجے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہو ئی ۔ اگرچہ مذکورہ خاتون کواسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میںہی دم توڑ بیٹھی ۔ دریں اثناء صوبہ جموں کے راجوری اور ضلع پونچھ کے مختلف سرحدی سیکٹروں میں ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین کشیدگی برابر جاری ہے اور دونوں فوجیں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر متواتر گولہ باری کررہے ہیں ۔ ہندوپاک سرحدی پر جاری کشیدگی کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف و دہشت پھیل چکی ہے اور کئی کنبوںنے نقل مکانی بھی کی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے حد متارکہ کے آر پار تنائو بڑھ گیا ہے اور دونوں ممالک کی فوج جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے پکٹوں پر گولہ باری کررہے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران راجوری اور پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستان کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گائوں خانے بھی تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں جانب سرحدی آبادی پریشان ہوچکی ہے اور اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف مارچ شروع کیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہندوپاک افواج کے مابین ہوئی گولہ باری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوج کے بینکروں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی ۔ دفاعی ترجمان نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے متعدد بنکروں کو تباہ کردیا ہے جس میں کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہوں گے ۔
Comments are closed.