کورنا کیس میں اضافہ کے بیچ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی تیز
رعناواری اسپتال سے 4نو زائد بچوں سمیت مزید 68مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت
سرینگر /12جون : جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ سرینگر کے رعنا واری اسپتال سے چار نو زائد بچوں سمیت مزید 68افراد کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کے بیچ مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جس کی تازہ کڑی کے تحت جمعہ کو سرینگر کے رعناواری اسپتال سے وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید 68کووڈ مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اسپتال کی نوڈل افسر ڈاکٹر بلقیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو اسپتال سے مزید 68مریض جو کہ مکمل طور پر صحت یاب ہوئے کو گھر رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں میں 17اسپتال میں قریب ایک ماہ تک رہیں جبکہ 41کو 15دنوں کے بعد ہی صحت یابی کے بعد گھر رخصت کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ان مریضوں میں چار زائد بچے بھی شامل تھے ۔ ڈاکٹر بلقیس نے مزید کہا کہ اسپتال سے ابھی تک 260کورنا پازٹیو مریضوںکو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا۔ جبکہ اسپتال میں اب محض 73کورنا مریض زیر علاج ہے ۔
Comments are closed.