کوروناوائرس کی وجہ سے لوگ ذہنی طور پر دبائو کررہے ہیں محسوس؛ لوگوں کے ذہنی صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے کوشاں ہیں/ ڈاکٹر سحرش اصغر

سرینگر /12جون : محکمہ اطلاعات ونشریات و تعلقات عامہ کی ناظمہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے وادی کشمیر میں خواتین بچے اور عمر رسیدہ افراد ذہنی ور پر سخت دبائو میں ہیں اور ان کے اذہان پر اس سے منفی اثرات مرتب ہوچکے ہیں جن کو دور کرنے کیلئے محکمہ انفارمیشن کئی طرح کے پروگرام انجام دے رہے ہیں جن میں ایک پروگرام ’سکون ‘بھی شامل ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کہا ہے کہ کورونا قہر کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین، عمر رسیدہ افراد اور بچوں کی ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے مربوط اقدام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ماہ مئی سے جاری کیا جانے والا ‘سکون’ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد لوگوں کے ذہنی صحت کو بہتر بنائے رکھنا ہے اور لوگوں کے دلوں سے کورونا کے خوف کو دور کرنا ہے۔محکمہ کی طرف سے ہر سنیچر کو نو بجے دور درشن کے ڈی ڈی کاشر چینل پر ‘سکون’ پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں ماہرین کورونا کے بیچ زندگی گذرانے کے بارے میں ہدایات و مشورے دیتے ہیں تاکہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوجائیں۔یاد رہے کہ وادی میںکوروناوائرس کے کیسوں میں متواتر اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ کووڈ19کی وجہ سے اموات بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں عام لوگ زہنی طور پر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ لاک ڈاون اور نامساعد حالات کے سبب بھی لوگ ذہنی دبائو محسوس کررہے ہیں ۔

Comments are closed.