ایمپلائزجوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے کور کمیٹی کی خصوصی میٹنگ
16جون کو ایک گھنٹے کاپرُامن احتجاج مستقل نوکریاں فراہم کرنے اور ایس آر او 202کو قلعدم کرے کا فیصلہ
سرینگر11جون: ڈیلی ویجروں ،نیڈ بیس ورکروں، فیئر پرائز شاپ، ڈیلرمحنت کشوں کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے حق میں اور ایس آر او202کو قلعدم قرار دینے کے کیلئے 16جون کو تمام سرکاری ہیڈ کواٹروں پر سوشل ڈسٹنس کو قائم رکھتے ہوئے خاموشا احتجاج کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی جموں وکشمیر نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ عارضی ملازمین کومستیقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں جلد سے جلداقدامات اٹھاکر انہیں ذہنی پریشانی سے نجات دلائی جائے او رایس آراودوکو قلعدم قرار دے کر ایک تاریخ مقرر کرے تاکہ اس ایس آراو کے زد سے ہر ایک محفوظ رہ سکے ۔اے پی آئی کے مطابق ایمپلائزجوئنٹ کنسلٹیٹیو جموں کشمیر EGCCکا ایک غیرمعامولی کورکمیٹی کی میٹنگ مرکزی دفتر پر چیئر مین اعجاز احمد خان کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں کورکمیٹی کے دیگر زماؤں اعجاز احمدمقدومی خواجہ سجاد ،اشتیاق بیگ ، ملک حسن ،خالدمحمود ،شوکت احمدبٹ ،جاوید احمدآخون ،فاروق احمدکاوا ،مختار احمد تیلی ،شوکت احمدنوشہری ،فیروزاحمدنجاراور منطور اشبری نے بھی شرکت کی ۔کورکمیٹی نے اس غیرمعامولی اجلاس میں فیصلہ لیا گیاکہ ڈیلی ویجروں نیڈبیس ورکروں فیئرپرائس شاپ ڈیلرس محنت کشوں کے حق میں 16جون کو تمام ہیڈ کواٹروں پرایک گھنٹے کے لئے تمام یونیوں کے ذمہ دارا ن اپنے ملزموں سمیت سوشل ڈسٹنس کوقائم رکھتے ہو ئے ان کے حق میں احتجاج کرینگے تا کہ سرکار کو خبردار کیاجائے کہ پچھلے تین دہائیوں سے اس محنت کش طبقہ کے ساتھ سوتیلی ماں کوسلوک رواں جارہاہے اورانہیں مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے ضمن میں صرف دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں کورگروپ کے اس میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاہے کہ تمام عارضی ملازمین کی جدو جہد صداقت پرمبنی ہے ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی جموں وکشمیر ان کے اس جائز اورصداقت پرمبنی جدو جہد کے حق میں ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایسے ملازمین محنت کشوں کو اپناحق دلانے کے لئے قانون کے دائرے میں رہ کر جدو جہد جاری رکھے گے ۔میٹنگ میں دو سو دوکو ملازم کش قراردیتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیاگیاکہ اس سے جلد سے جلد قلعدم قرار دے کرجوغیراطمنانی پھیل گئی ہے اس سے ختم کیا جائیں ۔
Comments are closed.