مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاں؛جنوبی ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون لقمہ اجل ، مہلوکین کی تعداد 52پہنچ گئی

سرینگر /11جون : جموں کشمیر میں جاری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو مہلک بیماری نے جنوبی کشمیر میں ایک اور مریض کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 52تک پہنچ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔جمعرات کو مہلک کورنا وائرس نے جموں کشمیر میں ایک اور جان لی ۔ بتا یا جاتا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کی ایک خاتون جو کہ کورنا وائرس میں مبتلا تھی جمعرات کی اعلیٰ صبح سکمز میں انتقال کر گئیں ۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ کورونا سے متاثر62سالہ خاتون عارضہ قلب میں مبتلاء تھی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو7جون کو سکمز میں داخل کرایا گیا تھا۔اْسی دن اْس کا کورنا ٹیسٹ کیلئے نمونہ حاصل کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد اْسے مخصوص وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ کولگام کی خاتون کی موت کے بعدجموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد52ہوگئی ہے جن میں8کا تعلق کولگام ضلع سے تھا۔ ادھر جموں کشمیرمیں بڑھتی ہلاکتوں کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

Comments are closed.