‘چوڑیاں نہیں پہنی ہے’ ،بھارت نے کوئی کارروائی کی تو بھر پور جواب دیا جائیگا / قریشی
پاکستان دھمکیوں سے مرعوب ہوکر کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار ہو جائیگا ،بھارت کی غلط فہمی ہے
سرینگر /11جون / سی این آئی بھارت کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ اگر بھار ت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان اسے منہ توڑ جواب دے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے اور اپنی دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ تنازعہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں رچا رہا ہے جن کوکامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم واضح طور پر صاف کردینا چاہتے کہ اگر بھار ت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان اسے منہ توڑ جواب دے ۔ قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہیں جن کا مقصد اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان ان کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور وہ کشمیر ی عوام کے خلاف ظلم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اصولی موقف اختیار کیا ہے اور عالمی فضا اس کے موقف کی تائید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کو تقویت دی ہے۔
Comments are closed.