کورنا وائرس کے چلتے بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات
ماسک اور سنٹائزرس کا ہو رہا ہے خوب استعمال ، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بحث شروع
سرینگر /11جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموںکشمیر میںبڑھتے پھیلائو کے بیچ جہاں ان دنوں شادی بیاہ کس سیزن عروج پر ہیں وہیں شادی کی تقریبات میں ماسک اور سنٹائزرس نے اہم جگہ لی ہے اور شادی بیا ہ کی تقریبات میں ماسک اور سنٹائزرس کی کافی تعداد استعمال کی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی عالمی وبائی بیماری کے چلتے شادی بیاہ کی تقریبات جاری ہے تاہم ان شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کی کم قلیل تعداد نظر آتے ہیں اور مرکزی وجموںکشمیر کی سرکار کی جانب سے واضح کردہ رہنمائے خطوط پر بھی مکمل طور پر عملدر آمد ہوتا ہے ۔ مہمانوں کی کم قلیل تعداد کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات انتہائی سادگی سے انجام دی جاتی ہے جبکہ تقریبات میںسماجی دوری کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ اور اس بات کا یقینی بنایا جاتا ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کو کم کیا جائے ۔ وبائی بیماری میں جہاں شادی بیاہ کی تقریبات انتہائی سادگی سے انجام دی جا رہی ہے وہیں امسال ان شادی کی تقریبات میں ایک خاص بات دیکھنے کو مل رہی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ماسک اور سنٹائزرس کا خوب استعمال کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہے جن میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن ماسک لگا ئیں ہوتے ہیں اور وہ ماسک بھی اس رنگ کی بنی ہوئی ہے جس رنگ کے کپڑے دلہا دلہن نے پہنچ کر رکھے ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے کہ شادی میں آئے مہمانوں خاص طور پر باتراتیوں کیلئے خصوصی طور پر سنٹائزرس رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی یہ تصاویر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے جبکہ عوامی حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ وبائی بیماری کے پیش نظر اس طرح کے اقدامات لازم ملزم ہے ۔ عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ اس وبائی بیماری میں شادی بیاہ کی تقریبات پر اس طرح کے اقدامات ضروری ہے کیونکہ ہمیں یہ بات یقینی بنا نی چاہئے کہ وبا سے بچنے کیلئے جو احتیاطی تدابیر واضح کر دی گئی ہے ان پر مکمل طور پرعملدر آمد کیا جائے تب ہی ہم اپنے اہل و عیال اور دیگر افراد کو اس بیماری سے بچایا جا سکتے ہیں ۔
Comments are closed.