سرینگر پریس کالونی میں عارضی ملازمین کا احتجاج ؛مسائل و مطالبات اگر پورے نہ کئے گئے تو احتجاج میں شدت لائیں گے ۔ کیجول لیبران

سرینگر/10جون: اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر اُترے عارضی ملازمین کی جانب سے پریس کالونی سرینگر میں دھرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم نے بدھ کو پریس کالونی سرینگر میں اپنے مطالبات کو لے دھرنا دینے کی کوشش کی جس دوران پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کر کے عارضی ملازمین کی جانب سے احتجاج کی کوشش ناکام بنائی ۔احتجاج پر اُترے کیجول لیبر وں کا کہنا تھا کہ سابقہ سرکاروں اور سابقہ گورنر نے ان کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا جبکہ کیجول لیبروں کو تنخواہوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ عارضی ملازمین نے کہا کہ اگر فوری طور پر ہمارے مطالبات اور درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوجائے گے۔

Comments are closed.