سرینگر/10جون: جنوبی ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کئے گئے شہری کی نعش بدھ کو بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پنجورہ شوپیان میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب نا معلوم مسلح افراد نے طاریق احمد پال جو کہ ویہی مکان مالک ہے جس کے گھر میں گزشتہ روز خونین معرکہ آرائی ہوئی تھی اور اس کا مکان تباہ ہو گیا تھا کو اغوا کر لیا جس کی گولیوں سے چھلنی نعش بدھ کو کنگو ترکہ وانگام علاقے سے بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طاریق احمد کی نعش بدھ کو بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے جسم پر ٹارچر کے نشان بھی موجود تھے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ نعش بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد طاریق احمد کی نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی اور اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سوموار کو پنجورہ شوپیان میں خونین معرکہ آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ اس معرکہ میں طاریق احمد کا رہائشی مکان بھی تباہ ہو گیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.