ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے بعد غیر حاضری کے پاداش میں معطلی؛سریگلچر ملازمین نے کمشنر سیکرٹری اور ڈائریکٹر سے بحالی کی مانگ کی

سرینگر/10جون: ڈیوتی پر حاضر رہنے کے باوجود معطل کئے گئے محکمہ سریکلچر کے ملازمین نے کمشنر اور محکمہ کے ڈائریکٹر سے اپیل کی ہے کہ ان کی معطلی کا حکمنامہ ختم کرکے انہیں بحال کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ سریکلچر کے ان ملازمین نے بتایا کہ پانچ جون کو وہ ڈیوٹی پر موجو د تھے تاہم انہیں غیر حاضر دکھایا گیا تھا جس کے بعد 8جون کو ان کی معطلی کے احکامات صادر کئے جو کہ ان کے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ان کو کن وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیاکیونکہ وہ تو ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ان کی غیر حاضری دکھائی گئی ہے متعلقہ افسران اس دن کی رجسٹر چیک کر سکتے ہیں جس سے ان کو پتہ چلے گا کہ ہم ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب محکمہ کے 14ملازمین کے نام معطلی کا حکمنامہ جاری کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ پانچ جون کو ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے میں محکمہ سری کلچر کے ڈائریکٹر سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے بھی گزارش کی تھی کہ معاملہ پر نظر ثانی کی جائے تاہم ایسا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ محکمہ کے کمشنر سیکرٹری اور ڈائریکٹر سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کی معطلی کے احکامات جلد از جلد ختم کر دئے جائیں اور ان کی بحالی کے احکامات صادر کیے جایں تاکہ ہم دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کرکے اپنے فرائض انجام دیں سکے ۔

Comments are closed.