شوپیان میں محض چار دنوں کے وقفے میں تین تصادم آرائیاں؛دو کمانڈروں سمیت حزب اور لشکر سے وابستہ 14جنگجو جاں بحق

سرینگر/10جون: جنوبی ضلع شوپیان میں محض چاردنو ں کے دفقہ میں تین مسلح تصادم آرائیوں میںدو ضلع کمانڈورں سمیت حزب اور لشکر سے وابستہ 14جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع شوپیان میں چار دنوں میں پہلے جھڑپ ربن زینہ پورہ علاقے میں ہوئی جس دوران جھڑپ میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ پانچ جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے تنظیم کا ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل تھا جبکہ اس کے دوسرے روز بھی ایک اور مسلح تصادم آرائی پنجورہ شوپیان میں پیش آئی جس دوران مزید چار جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع میں بدھ کی اعلیٰ صبح تیسرے خونین معرکہ آرائی پیش آئی ۔ بدھ کی اعلیٰ صبح ضلع کے سگو ہندماہہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی۔سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں 5نوجوان جنگجو ہو گئے۔بدھ کی صبح مزید پانچ جنگجوئوںکی ہلاکت کے ساتھ ہی ضلع میں تین دن کے کم وقفے میں تین خونین معرکہ آرائیاں پیش آئی جس دوران دو کمانڈروں سمیت عسکری تنظیم حزب اور لشکر سے وابستہ 14جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.