کپوارہ،بارہمولہ اور گریز میں تمام اسکول آج بند رہیں گے

سری نگر، 7 مئی

صوبائی کمشنر کشمیر نے بدھ کو کہا کہ کشمیر کے دو اضلاع کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے بتایا’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بارہمولہ، کپواڑہ اور گریز میں تعلیمی ادارے، اسکول، کالج آج کے لیے بند رہیں گے۔‘‘

حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور پرسکون رہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

Comments are closed.