کورناوائرس کی وجہ سے تعطل شدہ تعمیراتی کام پھر بحال؛شہر سرینگر کی سڑکوں پر پیوند کاری جاری،ناقص میٹریل کا استعمال بھی خوب

سرینگر09جون: کوروناوائرس کی وجہ سے تعطل شدہ تعمیراتی سرگرمیاں اگرچہ دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور شہر سرینگر کی کھنڈرات نما سڑکوں کی پوند کاری شروع کی گئی ہے تاہم ان کھنڈر نما سڑکوں کی مرمت کے چند ہفتوں یا دنوں بعد ہی یہ پھر اپنی اصل صورت میں آتی ہے کیوں کہ مرمت کے کام کے دوران استعمال کیا جانے والا مواد ناقص ہوتا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں تعمیراتی سرگرمیاں اگرچہ گزشتہ برس پانچ اگست سے ہی تعطل کی شکار ہوچکی تھی تاہم اس بات کی امید لگائی جارہی تھی کہ سردیاں ختم ہونے کے ساتھ ہی یہاں پر تعمیراتی کام پھر سے انجام دئے جائیں گے لیکن بدقسمتی سے کوروناوائرس نے دنیا کو اس طرح جکڑ لیا کہ سرکار نے تمام تر توجہ اسی طرف مبذول کی۔ تاہم جوں جوں دن بیتے گئے مرکزی سرکار نے بھی لاک ڈاون مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنا شروع کردیا اور آہستہ آہستہ تعمیراتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہونا شروع ہوچکی ہے۔ وادی کشمیر بھی سرکار نے کھنڈرات سڑکوں کی مرمت کی طرف توجہ دینی شروع کردی ہے اور اسی کی کڑی کے بطور شہر سرینگر کی کھنڈر نماء سڑکوں کی پوند کاری شروع کی گئی ہے۔ سڑکوں پر نئے سرے سے میکڈم بچھانے کے بجائے بجٹ کی کمی کے سبب اب اُسی جگہ میکڈم لگایا جاتا ہے جہاں پر گڑھے بنے ہوئے ہوں۔شہر سرینگر کی مختلف سڑکوں پر آج کل کام زوروں پر جاری ہے اور پوند کاری عروج پر ہے لیکن عام لوگوں کو اس خوش فہمی میں مبتلاء نہیں رہنا چاہئے کہ یہ پوند کاری کامیاب ہوسکتی ہے بلکہ چند ہفتوں کا چند دنوں بعد ہی سڑکوں سے یہ میکڈم واپس اکھڑ جائے گا اور اگر اس وقت یہ کام نہ ہو پھربھی بارش اپنا کام کرکے ہی چھوڑے گی کیوں کہ ان سڑکوں پر جاری کام کے دوران جو میٹریل استعمال میں لایاجاتا ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ناقص مواد کے استعمال کی وجہ سے سڑکوں سے میکڈم کچھ ہی دنوں یا کچھ ہی ہفتوں بعد واپس اُکھڑ جاتا ہے اور سڑکیں پھر سے اپنی ہیت میں آکر لوگوں کیلئے مصیبت بن جاتی ہے۔

Comments are closed.