سرینگر09جون: سرحدی ضلع کپوارہ میں ہندوپاک حد متارکہ کے قریب پولیس نے جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 6 آرآر کی ایک مشترکہ پارٹی نے کپوارہ میں ایل او سی کے متصل ایک جنگل میں آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمیں گاہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں پانچ اے کے 47 رائفلز، 15 اے کے میگزین، 443 اے کے راؤنڈس، 2 یو بی جی ایل، 57 یو بی جی ایل گرینیڈ، 6 نو ایم ایم پستول میگزین، 15 ہتھ گولے شامل ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.