وادی میں اعلیٰ صبح زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس؛ریکٹر سکیل پر شدت 3.9ریکارڈ،تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سرینگر09جون؛ وادی کشمیر میں منگل کی صبح اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کی اعلیٰ صبح ا س وقت لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا جب شہر سرینگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی اعلیٰ صبح محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 9 درج کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں کئی سالوں قبل تباہ کن زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل چکا ہے اور معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھر وں سے باہر آجاتے ہیں۔

Comments are closed.