سرحدوں پر کشیدگی بررقرا ر، منکوٹ پونچھ میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری

پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا بھر پور جواب دیا گیا

سرینگر09جون: ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی اس طرح گذشتہ کئی دنوں سے مختلف سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے منگل کے روز بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کا بھر پور جواب فوج نے دیاگیا۔گزشتہ دنوں ہوئی گولہ باری کے بعد کل فوج نے مختلف علاقوں میں زندہ مورٹار شل برآمد کرکے ناکارہ بنائے تھے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین آج شدید گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے ضلع پونچھ کے مختلف سرحدی پٹیوں پر جنگ کا سماں بندھا رہا۔بتایا جاتا ہے کہ منگل کے روز سرحدی ضلع پونچھ میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری جاری رہی۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں گذشتہ کئی دنوں سے پاک فوج بلااشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک اس میں کسی بھی طرح کے جانے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے مختلف سرحدی علاقوں سے لوگوں نے نکل مکانی شروع کی ہے کیوں کہ ضلع میں آر پار گولہ باری رکھنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے بیچ سرحدوں پر بھی مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب فوج ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے گولہ باری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور کئی جگہوں سے اطلاع ہے کہ لوگ اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقاما ت کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کئی علاقوں کے لوگوں نے نزدیکی بنے زمین دوز بنکروں میں پناہ لینے شروع کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فوج کی بم ڈسپوزل سکارڈ نے پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں زندہ مورٹار شل برآمد کرکے ان کو ناکارہ بنادیا جبکہ دیگر ان پھٹے گولوں کو ڈھونڈنے کیلئے کھوجی کتوں کی خدمات انجام دی جارہی ہے۔

Comments are closed.