کووڈ19ٹسٹ ایک لیبارٹری میں منفی اور دوسرے ہسپتال میں مثبت;وادی کشمیر میں ٹسٹنگ کیلئے استعمال کئے گئے آلات اور لیبارٹری پر سوالیہ نشان
سرینگر09جون: سرینگر میں ایک مریض کا ٹسٹ ایک ہسپتال کی لیبارٹری میں منفی آیا جبکہ اسی مریض کا دوسرے ہسپتال میں کووڈ 19کا ٹسٹ مثبت دکھایا گیا جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی جانچ کیلئے استعمال شدہ آلات اور ٹسٹنگ عمل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر میں ایک معروف صحافی کا کووڈ ٹیسٹ سی ڈی اسپتال کی لیباریٹری میں مثبت آیا اور اسی کا نتیجہ اسکمز سرینگر کی لیباریٹری میں منفی قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے اب کووڈ جانچ کو لے کر ہی سوالات کھڑے ہوگئے۔اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ پہلے سے پریشانیاں کیا کم تھیں کہ اب ٹیسٹ رپورٹوں کی اعتباریت بھی شک کے گھیرے میں آگئی۔ ان لوگوں کا کیا جو دو الگ الگ لیباریٹریوں سے ٹیسٹ نہیں کراسکتے۔ادھر بڑھتے معاملات کے ساتھ کشمیر وادی کے کووڈ اسپتال میں بھیڑ بڑھتی جارہی ہے اور ماہرین اب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بغیر علامات کے مریضوں کو اسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہی رکھا جانا چاہئے۔ ورنہ آگے زیادہ بیمار مریضوں کے لئے کووڈ اسپتالوں میں جگہ نہیں بچے گی۔(سی این آئی)
Comments are closed.