اونتی پورہ حادثہ میں نوجوان جاں بحق
سری نگر، 02 مئی
پانپور کا 26 سالہ نوجوان جمعہ کو اونتی پورہ کے چرسو ٹول پلازہ کے قریب سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا
حکام نے بتایا کہ نوجوان سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا جس کے بعد اس کو علاج کیلے اسپتال منتقل کیا گیا
انہوں نے کہا کہزخمی شخص کی شناخت فرہاد فیاض کے طور پر ہوئی ہے، جو چندہارا پانپور کا ہے
اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ میں علاج کے لیے لے جایا گیا، تاہم داخلے کے فوراً بعد ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے
Comments are closed.