شہر سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں گزشتہ شب تیزآندھی؛ مکانوں کے چھت اڑ گئے، درخت اکھڑ آنے سے رہائشی مکانوں اور میوہ باغات میں نقصان

سرینگر09جون: وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے سوموار کی شام شہر سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں تیز اور طوفانی آندھی کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ درجنوں مکانوں کے چھت اڑ جانے کے علاوہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔تیز آندھی کے باعث کئی مقامات پر درخت اکھڑ کر مکانوں اور گاڑیوں پر گر آئے جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہو گیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد سوموار کی شام کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اورموسم آبر آلودہ ہونے کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس دوران معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر سمیت شمال و جنوب کے متعدد علاقوں میں تیر آندھی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں درجنوں مکانوں کے چھت اْڑنے کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ جنوبی کشمیر سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ تیز اندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ درجنوں علاقوں میں بجلی پول اور درخت اکھاڑ آئے جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گی۔ادھر شام دیر گئے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرمی کی شدید ترین لہر سے کچھ حد تک راحت پائی۔ادھر شمالی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سوپور، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں سوموار کی شام دیر گئے اچانک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی تیز ہوائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ نمائندے کے مطابق تیز ہوائیوں کے نتیجے میں درجنوں مقامات پر مکانوں کے چھت اڑ گئے جبکہ کئی جگہوں پر درخت اکھڑ آنے کے نتیجے میں رہائشی مکانوں اور گاڑیوں کو کافی نقصان ہو گیا۔

Comments are closed.