سرینگر09جون: جنوبی ضلع پلوامہ میں سنگبازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ ادھر نوجوانوں کی گرفتاری پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں سنگبازوں کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جس دوران لیکچرر سمیت 12نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس و فورسز نے دوران شب پلوامہ کے مرن علاقے میں شبانہ چھاپہ مار کارورائیاں عمل میں لائی جس دوران گھر گھر کی تلاشیاں عمل میں لائی گئی اور تلاشی کارروائیوں کے دوران 12افراد کی گرفتار عمل میں لائی گئی جن پر الزام عائد ہے کہ وہ سنگبازی کے واقعات میں ملوث ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس و فورسز کی بھاری جمعیت سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو علاقے میں نمودار ہوئی جس دوران انہوں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں اپنے ساتھ لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں ایک لیکچرر بھی شامل ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں پر الزام عائد ہے کہ وہ سنگبازی میں ملوث ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی سنگباز نہیں ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے۔ ادھر ضلع پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام نوجوان علاقے میں پولیس و فورسز پر سنگبازی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی کو امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس طرح کی کارورائیوں میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.