سرینگر09جون: عالمی دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے اور منگل کے روز اس مہلک بیماری نے وادی کشمیر میں مزید دو افراد کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 48تک پہنچ گئی ہے۔اسی دوران وادی کشمیر میں سوموار کے روز مہلک وبائی بیماری کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ پانچ ہلاکتیں ہوئی جس کے باعث لوگوں میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ منگل کو مہلک کورنا وائرس نے جموں کشمیر میں مزید چار افراد کی جان لی۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روزمہلک کورونا وائرس نے دو افراد کی جان لی۔جن میں سے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کا شہری جو کورونا انفکشن میں مبتلا تھاجبکہ دوسری ہلاکت شمالی کشمیر کے سوپور کا ایک شہری زندگی کی جنگ ہار جانے کے بعد ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح اننت ناگ کے گورئمنٹ میڈیکل کالج میں پانزتھ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے شخص کی موت ہوئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر مجید محراب نے بتایا کہ پانزتھ قاضی گنڈ کا70سالہ شہری نمونیا میں مبتلاء تھا،اسی دوران کچھ روز پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر کے سوپور کا ایک 52سالہ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا-پیشے سے ڈرائیور سوپور علاقے کے چکرودیکھن سے تعلق رکھنے والا شہری جے وی سی اسپتال سری نگر میں فوت ہوگیا۔مذکورہ شہری کو چار روز قبل سوپور سے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا۔ وادی کشمیر میں منگل کے روز مزید ہلاکتوں کے ساتھ ہی اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 48پہنچ گئی ہے۔ ادھر جموں کشمیرمیں بڑھتی ہلاکتوں کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.