سرینگر08جون: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بخار اور گلے میں خراش کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر ان کا آج کوویڈ19 ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اروند کیجریوال کو اتوار سے ہی ہلکے بخار کی شکایت ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ بھی منسوخ کر دی تھی۔ انہوں نے خود کو آئیسولیٹ بھی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال روز دوپہر میں دہلی میں کورونا معاملے کو لے کر خود میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن بیتے دنوں بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد آج انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بیچ خود وزیر اعلیٰ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سے دہلی حکومت اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس بیچ وزیر اعلی کیجریوال کی صحت کو لے کر احتیاط برتی جا رہی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.