سرینگر08جون: سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں فوج نے 2زندہ مورٹار شلوں کو برآمد کرکے ان کو موقعے پر ہی ناکارہ بنایا ۔مذکورہ شل پاک آرمی کی جانب سے بھارتی حصے کی طرف گزشتہ روز پھینکے گئے تھے جو پھٹنے سے رہ گئے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک لائن آف کنٹرول پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں سوموار کے روز فوج نے 2زندہ مورٹار شل برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق 120mmمورٹار شل پاکستانی آرمی نے بھارتی علاقے کی طرف داغے تھے جو پھٹنے سے رہ گئے اور مقامی لوگوں کی نظر ان مورٹار شلوں پر پڑگئی جس کے بعد انہوںنے مقامی فوجی یونٹ کو مطلع کیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ فوج کے بم ڈسپوزل سکارڈ نے مذکورہ مورٹار شلوں کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔ یاد رہے کہ پونچھ کے سرحدی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین آئے روز شدید گولہ باری کے واقعات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی گولے پھٹنے سے رہ جاتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.