محکمہ پی ایچ ای ڈویژن بڈگامیں بڑے پیمانے پر خرد برُد؛محکمہ پی ایچ ای ڈویژن بڈگامیں بڑے پیمانے پر خرد برُد

سرینگر08جون: محکمہ آب رسانی بڈگام ڈویژن میں بڑے پیمانے پر لوٹ و کھوسٹ جاری ہے جبکہ ایگزکیٹیو انجینئر اپنے منظور نظر ٹھیکداروں کے حق میں واٹر سکیموں کے کام الارٹ کرتا ہے ۔ کووڈ 19کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو چونا لگانے میں مصروف جعلی بلیں بنائی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ پی ایچ ای بڈگام ڈویژن میں بڑے پیمانے پر لوٹ و کھسوٹ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ ای ڈویژن بڈگام کے ایگزکیٹیو انجینئر جو کہ ایک سردار جی ہے اپنے منظور نظر ٹھیکداروں کے حق میں واٹر سپلائی سکیموں کے کام منظور کرتا ہے جبکہ اس ضمن میں قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سرکاری کی جانب سے ای ٹینڈروں کے احکامات ہے تاہم کووڈ 19کی آڑ میں اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ اس ضمن میں متعلقہ ملازمین نے کئی بار اعلیٰ حکام سے شکایت کی لیکن انہوں نے اس ضمن میں کوئی کاروائی نہیں کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈویژن کے تحت آنے والے علاقوں میں سالہاسال پہلے واٹر سپلائی کیلئے بچھائی گئی کروڑوں روپے کی پائپیں زمین بوس ہوکر تباہ ہوچکی ہے تاہم غفلت شعاری اور کام چوری کے سبب محکمہ کو کروڑوںروپے کا خسارہ اُٹھانا پڑرہا ہے ۔ ادھر ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈویژن میں جے ای عبدالمحیدکو ایگزکیٹیو انجینئر کے ساتھ قریبی تال میل ہے اور عبدالحمید نامی جے ای جعلی بلیں بنانے میں ماہر ہے اور کئی برسوں سے یہ لوگ ناجائز طریقے سے رقومات ہڑپ کرتے آرہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح بیٹہ باغ بڈگام میں 5ماہ پہلے جی ای مذکورہ نے پائپیںبچھادی لیکن آج تک ان پائپوںکو واٹر سپلائی سکیم کے ساتھ نہیں جوڑا گیا ۔

Comments are closed.