سرینگر07جون: یوٹی لداخ میں پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر حساس نوعیت کے پوسٹ اپلوڈ کرنے کی پاداش میں نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں سائرپولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ہے تاکہ پوسٹ اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کارراوئی کی جاسکی ۔ اس دوران پولیس نے کہا ہے کہ اس طرح کے پوسٹ اپلوڈ کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے امن کی صورتحال بگڑسکتی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے اتوارکوبتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف سوشل میڈیا پر "حساس پوسٹیں” اپ لوڈ کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں مرکزی علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا امکان ہے۔کرگل کے ایس ایس پی ونود کمار نے بتایا کہ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ حساس پوسٹیں اپ لوڈ کرنے اور جعلی خبروں کو پھیلانے کے پائے جانے کے بعد درج کیا گیا۔‘‘اس ٹویٹر ہینڈل کو چلانے والے افراد کی شناخت کے لئے تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پولیس ٹوئٹر ، فیس بک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حساس پوسٹیں اپ لوڈ کرنے اور جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے جس کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، سلامتی ، عوامی امن اور سکون پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ،’’ان میں مورفڈ تصاویر ، آڈیوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا اور جعلی خبروں کو آگے بھیجنا یا پوسٹ کرنا شامل ہیں۔ایس ایس پی نے عوام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے باز رہنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بروقت کارروائی کے لئے سوشل میڈیا کا اس طرح کا غلط استعمال پولیس کے نوٹس میں لائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.