سرینگر07جون: وادی میں حاملہ خواتین کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے کے معاملات 250کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ ان میں سے سب سے زیادہ کیس جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور کولگام میں سامنے ہیں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی میں کوروناوائر کا قہر جس انداز سے جاری ہے اس سے لگتا ہے کہ پوری کمونٹی اس سے متاثر ہوجائے گی اس پر تشویشناک امر یہ ہے کہ حاملہ خواتین سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں ۔ وادی میں کوروناوائرس میں مبتلاء حاملہ خواتین کی تعداد 250کے قریب پہنچ چکی ہے جس میں سے ضلع کولگام اور ضلع اننت ناگ میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے ان دو اضلاع میں کل کیسوں میں 50فیصدی کیس حاملہ خواتین کے سامنے آئے ہیں ۔گزشتہ روز سے سب زیادہ حاملہ خواتین کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں جن کی تعداد پچاس تھی ۔ ۔حاملہ خواتین کا کویڈ19 میں مبتلا ہونا برابر جاری ہئے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں کویڈ مثبت پائی گئیں ساٹھ حاملہ خواتین کے ساتھ اب یہ تعداد 250 سے زاید ہوگئی ہئے۔ ایسے علاقوں سے بھی یہ خواتین کویڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں جہاں پہلے کوئی کویڈ مثبت معاملہ درج نہیں کیا گیا تھا
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.