تعلیمی اداروں کو ماہ اگست کے بعد ہی کھول دیا جائے گا؛مرکزی ایچ ڈی آر وزیر کا ایک انٹرویو میں انکشاف

سرینگر07جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ جموں کشمیر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کی خبروں کے بیچ مرکزی ایچ آر ڈی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ تعلیمی ادارو ں کو ماہ اگست کے بعد ہی کھول دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی ایچ آر ڈی وزیر رمیش پھوکریال نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ماہ اگست کے بعد ہی کھول دیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی ایچ آر ڈی وزیر نے ایک خصوصی انٹر ویومیں یہ بات کہی کہ ملک کے 33کروڑ طلبہ تعلیمی اداروں کا رخ کرنے کیلئے بے تاب ہے تاہم ابھی اسکولوں کو کھولنے کا وقت نہیں ہے اور تعلیمی ادارے ماہ اگست کے بعد ہی کھول دئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر ماہ اگست کے بعد ہی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں دربارہ بحال ہو گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے یہ باتیں ہو رہی تھی کہ 15جون سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ سے درس و تدریس کیلئے کھول دیا جائے گا ۔

Comments are closed.