سرینگر07جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ جموں کشمیر انتظامیہ نے اتوار کو وادی کے اٹھ اور جموں کے ضلع کو ریڈزون میں رکھا جبکہ ضلع گاندربل اور بانڈی پورہ کو اورینج زون میں رکھا گیا ہے اور محض دو اضلاع دوڈہ اور کشتواڑ کو گرین زون قرار دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لاک ڈائون پانچ کے چلتے جموں کشمیر انتظامیہ نے جموں کشمیر میںکورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور گاندربل کو چھوڑ کر باقی تمام اضلاع کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے جبکہ جموں سے رام بن ضلع کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے ۔ جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری بی آر سبھرامنیم کی جانب سے جاری کر دہ حکمنامہ کے مطابق وادی کشمیر کے دو اضلاع باندی پورہ اور گاندربل کو چھوڑ کر دیگر تمام اٹھ ضلع مسلسل ریڈ زون ہے اور ساتھ ہی جموں کا رام بن ضلع بھی اسی زمرے میں رکھا گیا ہے ۔ بانڈی پورہ ، گاندربل اور جموںکے کھٹوعہ ، ادھم پورہ ، جموں ، ریاسی ، سانبہ ،پونچھ اور راجوری اضلاع کو اورینج زون قرار دیا گیا ۔ جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر کے محض دو اضلاع کشتواڑ اور ڈوڈہ کو ہی گرین زون میں رکھا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میںکورنا وائرس کے کیسوں میںہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج سے ریڈ زون کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد ہو نگی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.