کووڈ19اب سماج میں اچھی طرح سے سرعت کرگیا ہمیں یہ بات تسلیم کرنی چاہئے: ڈائریکٹر سکمز
مہلک وائرس کے ساتھ ہمیں اب جینا سیکھنا ہوگا تاہم بچائو کی تدابیر پر عمل بھی لازمی
سرینگر07جون: ڈائریکٹر سکمز نے کہا ہے کہ کووڈ19نے وادی میں سماج میں سرعت ہونے کی اصل تصویر اب دکھائی شروع کی ہے اور کمونٹی ٹرانسمشن کو اب لوگوں کو قبول کرنا ہوگااورلوگوں کو چاہئے کہ وہ اس مہلک وائرس کو سستے میںنہ لیں بلکہ تمام تر تدابیر اختیار کریں اور اس سے بچنے کیلئے جاری کردہ رہنماء خطوط پر عمل درآمد کریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کاسیاہ سایہ بُری طرح سے پھیل چکا ہے اور کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھتی جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں میں 440کے قریب کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ڈائریکٹر شیر کشمیر انسٹچیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے اتوار کے روز اس بات کا انکشاف کیا کہ کوورناوائرس کا سماجی پھیلائو اب وادی میں ایک ایسی حقیقت ہے جس کو لوگوں کو تسلیم کرنا چاہئے ۔ ایک انگریزی خبر رسیاںادارے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جس انداز سے کوروناوائرس کا تیزی کے ساتھ پھیلائو جاری ہے اب یہ سماجی میں اچھی طرح سے سرعت کرگیا ہے اور ہم کو یہ بات اب تسلیم کرنی چاہئے ۔ آنے والے دنوں میں اور زیادہ لوگ اس وبائی وائرس کے شکار ہونے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر آہنگر نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ آنے والے دنوں میں اس وائرس سے کافی تعداد میں متاثر ہوں گے اس لئے لوگ اس وائرس کو ہلکے میں نہ لیں بلکہ لوگوں کو چاہئے کہ سرکار اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پہلے ہی جو ہدایت اور احکامات جاری کئے ہیں ان پر من و عن عملہ کریں تاکہ لوگ اس وائرس سے بچ سکیں ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کے بجائے اس وائرس سے لڑنے کیلئے تدابیر پر عمل کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا کہ اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندہ رہنا سیکھنا ہوگا تاہم اس کے بچائو اور اس سے نجات کی تدابیر پر بھی ساتھ ساتھ عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ یاد رہے کہ ماہ جون کے ابتدائی دنوں سے ہی جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور آئے روز مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جاری ہے ۔ جبکہ کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
Comments are closed.