ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی؛ دونوں ملک پرامن طریقے سے مسائل کو سلجھانے کے حق میں / مرکزی وزرات خارجہ

سرینگر07جون: بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی کے بیچ مرکزی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملک پرامن طریقے سے مسائل کو سلجھانے کے حق میں ہے ۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لداخ اور بھارت کے مابین مشرقی لداخ میں LACپر کشیدگی بر قرار ہے اور دونوں اطراف سے کشیدگی سے جاری ہے جبکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے دونوں اطراف سے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے دونوں ممالک سفارتی سطح پر متحرک ہے اور فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت مثبت رہی۔ اس ضمن میں اتوار کو مرکزی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک پرامن طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت ایک اچھے ماحول میں ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ، "دونوں ممالک متعدد دو طرفہ معاہدوں کے تحت سرحدی صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں گے۔ باہمی تعلقات اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ اس مسئلے کے حل اور سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنانے کے لئے دونوں فریق مزید بات چیت جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.