تین غیرریاستی نائیوں سمیت آٹھ افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت؛پٹن میں سنسنی کا ماحول ، رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع

سرینگر07جون: شمالی قصبہ پٹن میں اتوار کو اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب تین غیر ریاستی نائی سمیت 8افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ ادھر آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئے اور رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ عوا م سے اپیل کی گئی کہ جو بھی ان افراد کے رابطہ میں آئیں ہے وہ از کورنٹائن چلے جائیں۔ سی این آئی کو مقامی ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ قصبہ پٹن میں تین غیر ریاستی نائیوں سمیت آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈائون کے چلتے یہ غیر ریاستی نائی گھر گھر جاکر لوگوں کے بال بنانے کے علاوہ ان کی شیونگ بھی کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتے قبل ان کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جس کے بعد آج ان کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ ادھر تین نائیوں سمیت آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی اور ان اشخاص کے تلاش شروع کر دی گئی ہے جو ان کے رابطے میں آئیں ہے ۔ ادھر انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو بھی افراد ان مثبت کیسوں کے رابطے میں آئیں ہے وہ رضا کارانہ طور سامنے آکر خود کو کورنٹائن کیلئے پیش کریں ۔

Comments are closed.