جموں کشمیر میں عوام اب تشدد کے نہیں امن کے متمنی ، جنگجوئوں کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی

نوجوان مستقبل سنوانے میں محو ، پاکستان جموں کشمیر میں حالات بگاڑنے میںمصروف عمل / بی ایس راجو

سرینگر07جون: جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کیلئے عوامی حمایت کم ہو گئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج کے 15کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام اب امن چاہتے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق معروف خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو ارسال ایک انٹرویومیں فوج کے 15کور کمانڈر بی ایس راجو نے کہا کہ جموںکشمیر میں عوام تشدد کے خاتمہ کے حق میں ہے اور لو گ یہی چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جنگجوئوں کو حاصل ہونے والی عوامی حمایت اب ختم ہو رہی ہے اور اب جموںکشمیر سے عسکریت ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ فوج و فورسز پر حملوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ فورسز اہلکاروں پر حملوں سے یہ بات ظاہر نہیں ہوتی ہے کہ جموں کشمیر میں عسکریت میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ گزشتہ دو سالوں سے مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت میں کافی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ فوج وفورسز نے جنگجوئوں مخالف آپریشن میں انتہائی اہم اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کر دیا ۔ جس سے جموں کشمیر میں عسکری جماعتوں کی کمر ٹوٹ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فوج کے پاس مکمل طور پر تفصیلات موجود نہیں ہے تاہم رپورٹس کے مطابق محص کچھ نوجوانوں نے امسال عسکری صفوں میں شمولیت کی جبکہ زیادہ تر نوجوان اپنے مستقل کو سنوانے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کا دھیان کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہے جبکہ فوج کی جانب سے منعقد کی جا رہی ریکر وٹمنٹ ریلیوں میں بھی بڑی تعداد میںنوجوان حصہ لے رہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کو بگاڑنے کی تاک میں رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں امن بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی امن مخالف سرگرمیوں کا ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں اس پار سرحد پر درندازکشمیر میں داخل ہونے کی تاک میںہے تاہم فوج و فورسز اور پولیس مشترکہ طور پر کسی بھی کارورائی کو ناکام بنانے کیلئے چوکس اور متحرک ہے ۔

Comments are closed.