سرینگر07جون: اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ادھر پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ گولہ باری میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے اتوار کے روز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھر پور جواب فوج نے دیا ۔ ادھر فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوگام سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکا م بنایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین آج شدید گولہ باری ہوئی اور دونوں جانب فوج نے جدید ترین ہتھیار کا استعمال کیا ۔ اس بیچ کئی سرحدی علاقوں کے لوگوں نے نکل مکانی شروع کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز سرحدی شمالی ضلع بارہمولہ اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری جاری رہی ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں ہندوستان اورپاکستانی افواج کے مابین آئے روز گولہ باری کے واقعات پیش آتے ہیں اور رواں ماہ کے سات دنوں میں قریب چار مرتبہ راجوری اور پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے بیچ سرحدوں پر بھی مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب فوج ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے گولہ باری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور کئی جگہوں سے اطلاع ہے کہ لوگ اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقاما ت کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کئی علاقوں کے لوگوںنے نزدیکی بنے زمین دوز بنکروں میں پناہ لینے شروع کی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.