ربن شوپیان میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ، حزب کمانڈر سمیت پانچ جنگجو جاں بحق

علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ، ٹیر گیس شلنگ ، کولگام اور شوپیان میں انٹر نیٹ خدمات معطل

سرینگر07جون: جنوبی ضلع شوپیان کے ربن علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران اعلیٰ حزب کمانڈر سمیت پانچ جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ استعمال کیا جبکہ جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی شوپیان اور کولگام اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود ضبط کر لیا گیا جبکہ ان کی شناخت کیلئے کارورائی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ربن شوپیان میں جنگجوئوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی مصد قہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 1آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقہ کو اتوار کی اعلیٰ صبح محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میںشدید گولی باری کی ۔علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔جبکہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کچھ گھنٹو ں تک خاموشی چھا گئی جس کے بعد تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں اس وقت ایک مرتبہ پھر گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب رہائشی مکان میں محصور مسلح جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی ایک بار پھر علاقے میںگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی گن گرج سے دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور ہر طرف خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی گھنٹوں تک علاقے میںجاری رہنے والی جھڑپ کے بعد جب علاقہ میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فوج و فورسز نے جھڑپ کے مقام سے پانچ جنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد کی تاہم ان کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی ۔ادھر جھڑ پ کی شروعات کے ساتھ ہی کولگام اور شوپیان میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا۔جبکہ ریبن امام صاحب علاقے میں جھڑپ کے مقام پر نوجوان جمع ہوئے جو سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر زبردست پتھرا کر رہے تھے۔ پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکار وں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے جن کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ ربن شوپیان میں تصادم آرائی میں پانچ جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

Comments are closed.