اوڑی میں ریچھ کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی؛علاقے میں خوف و ہراس ، لوگ ڈرے ڈرے سہمے سہمے

سرینگر07جون: شمالی کشمیر کے بارہمولی کے قصبہ اوڑی میںریچھ کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے جس کو خون میں لت پت فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیو آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اوڑی قصبہ کے نوشہری ہوندی نامی گائوں کے رہنے والے ایک نوجوان یاسین چودھری ولد محمد یعقوب چودھیر ساکنہ ہوندی اُس وقت ریچھ کے حملے کاشکار ہوا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں کہیں جارہا تھا کہ ایک خونخوار ریچھ اچانک اس کے سامنے آیا اور اس لڑکے پر جھپٹ پڑا۔ اس دوران لڑکے کی چیخ و پُکار سن کر آس پاس کے لوگ وہاں دوڑتے آئے جس کے بعد ریچھ نے مذکورہ لڑکے کو تڑپتا ہوا خون میں لت پت وہیں چھوڑ کر فرار ہوا۔ یاسین چودھری کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر بونیار پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Comments are closed.