سرینگر07جون: کلکتہ سے تعلق رکھنے والے مزدور کی سرینگر اسپتال میںموت کے بعد کورنا وائرس مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر سنیچروار کو کورنا وائرس کے ریکارڈ توڑ کیس سامنے آنے کے بعد لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ مہلک کورنا وائرس نے جموں کشمیر میں مزید ایک شخص کی جان لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح سرینگر کے صدر اسپتال میں غیر ریاستی مزدور کی کووڈ سے موت ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38سالہ کلکتہ کا شہری جو سرینگر میں سلائی کا کام کرتا تھا کو دماغ کی نس پھٹ جانے کے بعد سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جس دوران اس کی موت واقع ہوئی ۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موت ہونے کے ساتھ ہی کورنا ٹیسٹ کیلئے اس کے نمونے حاصل کئے گئے اور اس کی نعش کو اسپتال میں رکھا گیا تھا تاہم اتوار کی صبح اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مہلوک مزدور سرائے بالا سرینگر میں سلائی کا کام کرتا تھا ۔ دھر ہند وارہ غیر ریاستی مزدور کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے 41فراد جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں سے10کا تعلق سرینگر،7کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،3کا تعلق شوپیان،2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 2اور کا تعلق کپوارہ اضلاع سے تھا۔ باقی ماندہ6کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔ اور ایک غیر ریاستی شہری ہے ب۔ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کیس اتھ ہی وادی میں بندشیں پھر سے سخت کردی گئیں ہیںجبکہ لوگوںنے بھی گھروں سے نکلنے میں پرہیز کیا ہے جس کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں آج لوگوں کی نقل و حمل کم دیکھی گئی جبکہ نجی گاڑیاں بھی سڑکوںپر کم ہی نظر آئی۔ وہیں پر آج بندشوں میں پھر سے سختی کی گئی ہے اور شہر سرینگر دیگر قصبہ جات میں فورسز اور پولیس نے کئی جگہوںپر نئے سرے سے سڑکیں سیل کردی ہیں ۔گزشتہ دنوں شہر سرینگر کی سڑکوں پر ٹریفک کی آواجاہی بڑھتی رہی اور کئی جگہوں پر چند گھنٹوں تک مارکیٹ بھی کھلتے رہے لیکن آج اس کے برعکس شہر سرینگر کی اکثر سڑکوں پر بندشیں پھر سخت کردی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل پھر سے محدود ہوئی ۔ سڑکوں پر آج ٹریفک کی نقل و حمل بھی کافی کم دیکھی گئی ۔ اس دوران کوروناوائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کی وجہ لوگ بھی سخت پریشان ہورہے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.