تین نوجوانوں کو جنگجوئوں بننے سے بچایا ۔ پویس کا دعویٰ

عسکریت پسندوں کے 2معاونین کو کیا گیا گرفتار

سرینگر06جون:اونتی پورہ پولیس نے تین نوجوانوں کو جنگجوئوں کے صفوں میں شامل ہونے سے روکنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس نے جنگجوئوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ترال علاقے کے چند نوجوان ملٹنسی میں شامل ہونے کی فراق میں ہے تاہم اطلاع موصول ہونے کے فورابعد پولیس اور فورسز نے حرکت میں آکر 3نوجوانوں کو جنگجو بننے سے بچالیا جن کی شناخت الیاس امین وانی عمر 21برس ، ابرار احمد ریشی عمر 17برس کے قریب اور اوبید احمد شاہ عمر قریب 19برس ساکنان شالدرمن ترال جن کو جنگجوئوں کے معاونین نے جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار کیا تھا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو ترال پولیس سٹیشن کونسلنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے جہاں قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد انہیں والدین کے سپرد کیا جائے گا اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے 2جنگجوئوں کے اعانت کاروںکو بھی گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت رضوان احمد وانی اور رئیس احمد چوپان ساکنان منڈورہ ترال ۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ لوگ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے جنگجوئوں کو ترال کے مختلف علاقوں میں رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کرتے تھے جبکہ دیگر کام بھی انجام دینے میں ملوث تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف کیس زیرایف آئی آر نمبر 52/2020درج کرلیا ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.